Entertainment

سلمان خان کا توہین آمیز بیانات دینے پر ابیہناوو کیشاپ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

سلمان خان کا توہین آمیز بیانات دینے پر ابیہناوو کیشاپ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم ڈائریکٹر ابیہناوو کیشاپ کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر 9 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا اور کیشاپ سے غیر مشروط طور پر معافی مطالبہ کیا ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے عارضی طور پر ابیہناوو کیشاپ کو سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف کسی بھی قسم کے توہین آمیز تبصرے کرنے یا شائع کرنے سے روک دیا ہے۔ سلمان خان نے ابیہناوو کیشاپ کے علاوہ دیگر دو افراد کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2010 کی ہٹ فلم کے ہدایتکار ابیہناوو کیشاپ نے اس فلم کے ہیرو سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف حالیہ مہینوں میں انٹرویوز میں توہین آمیز تبصرے کیے تھے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے ابیہناوو کیشاپ کو سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے یا شائع کرنے سے عارضی طور پر روک دیا۔ سلمان خان نے عدالت سے مستقل حکم امتناع جاری کرنے اور 9 کروڑ روپے بطور ہرجانہ اور غیر مشروط معافی کی بھی درخواست کی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments