Entertainment

سلمان خان کا شوٹنگ کے دوران جان لیوا حادثے سے بال بال بچنے کا انکشاف

سلمان خان کا شوٹنگ کے دوران جان لیوا حادثے سے بال بال بچنے کا انکشاف

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دو اسٹنٹس دورانِ شوٹنگ غلط ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچے۔ میڈیا کے مطابق سلمان خان نے بتایا کہ فلم ’جگوراتی‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں 80 فٹ بلند پہاڑ سے چھلانگ لگانی تھی۔ حفاظتی انتظامات کے باوجود وہ پھسل گئے اور پہاڑ کی چٹان سے رگڑ کھا گئے۔ وہ نیچے گر پڑے اور صورتحال انتہائی خوفناک ہو گئی۔ اداکار نے ایک اور واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پتھر کے پھول‘ میں انہیں تیز رفتاری سے اسکیٹنگ کر کے باکسز پر چھلانگ لگانی تھی۔ پہلی کوشش ناکام رہی، دوسری بار وہ حد سے زیادہ رفتار پکڑ گئے اور باکسز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سڑک کے کنارے گڑھے میں جا گرے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حادثے کے بعد وہ تقریباً ڈیڑھ منٹ تک سانس نہیں لے سکے تھے۔ سلمان خان نے کہا کہ یہ تجربات انہیں یاد دلاتے ہیں کہ بڑے پردے پر دکھائی دینے والے ایکشن مناظر حقیقت میں کتنے خطرناک اور جان لیوا ہو سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments