بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنے خاندان کے لیے نئی رہائش گاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب ان کی زندگی پر مبنی متنازع فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگسی‘ کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق سلمان خان کو باندرا کے علاقے میں چھ منزلہ رہائشی عمارت کی تعمیر کی منظوری مل گئی ہے، جو مستقبل میں خان خاندان کا نیا گھر بن سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی نے 16 جون کو اس منصوبے کی منظوری دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس زمین پر نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، وہ سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کے نام پر خریدی گئی ہے، جبکہ وہاں موجود دو منزلہ پرانی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیے جانے کے بعد منہدم کر دیا گیا۔ یہ نیا منصوبہ گیلیکسی اپارٹمنٹس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے، جہاں خان خاندان 1974 سے رہائش پذیر ہے۔ دوسری جانب سلمان خان نے اپنی شخصیت اور 1998 کے کالا ہرن شکار کیس پر مبنی فلم کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگسی کی ریلیز اور تشہیر روکنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اداکار کا مؤقف ہے کہ فلم میں ان کے 1998 کے متنازع کالا ہرن شکار مقدمے اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھ تنازع کو ان کی اجازت کے بغیر دکھایا گیا ہے، جس سے ان کی شہرت اور قانونی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔ تاہم رواں ماہ دہلی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو فوری عبوری ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ مقدمے کی مکمل دستاویزات فلم سازوں کو فراہم کرے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت یکم جولائی 2026 تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگسی ایک غیر مجاز فلم ہے، جس کی کہانی سلمان خان کے 1998 کے کالا ہرن شکار کیس اور اس کے بعد ہونے والی قانونی کارروائیوں سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود