ممبئی: فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان کی طبیعت کی خرابی سے متعلق اہل خانہ نے بھی اب تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اپنے والد سلیم خان کی طبیعت کا سنتے ہی سلمان خان لیلاوتی اسپتال پہنچ گئے، اسپتال کے باہر سے سلمان خان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جن میں ان کے چہرے پر پریشانی اور فکر صاف طور پر نظر آ رہی تھی۔ رپورٹس کے مطابق سلیم خان صرف روٹین چیک اپ کے لیے اسپتال گئے ہیں یا کوئی سنگین بات ہے؟ اب تک اہل خانہ یا اسپتال نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔ واضح رہے کہ سلیم خان نے بالی ووڈ میں اداکاری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن جاوید اختر سے ملاقات کے بعد وہ لکھاری بن گئے۔ سلیم خان اور جاوید اختر نے بالی ووڈ کی بہت سی مشہور فلمیں لکھی ہیں، جیسے زنجیر، شولے، ڈان اور یادوں کی بارات وغیرہ۔ سلیم خان کی عمر90 سال ہے، نومبر 1935 میں اندور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1964 میں سشیلا چرک سے شادی کی تھی، جنہیں بعد میں سلمیٰ خان کا نام دیا گیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں