Entertainment

سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں، ابھینو کشیپ

سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں، ابھینو کشیپ

معروف فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور اداکار ابھینو کشیپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں اور ان کی فلم دبنگ میں موجودگی سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے تھے۔ بالی ووڈ کی 2010 کی ہٹ فلم دبنگ کے ڈائریکٹر نے الزام لگا یا کہ سلمان خان نے ایک بار دبنگ کے ایڈیٹر کو اغوا کرلیا تھا تاکہ فلم کے فائنل کٹ کو کنٹرول کرسکیں۔ واضح رہے کہ دبنگ کے ہدایتکار 51 سالہ ابھینو کشیپ کافی عرصے سے سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف متعدد دعوے کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اب حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے کو انٹرویو میں انھوں نے سلمان خان کو غیر محفوظ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ سلمان نے دبنگ میں اپنے بھائی ارباز خان کے کردار کم کروایا اور انکے کئی سین کٹوا دیے تھے۔ سلمان چاہتے تھے کہ فلم میں صرف انھیں ہی دیکھا جائے۔ ابھینو کشیپ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دونوں بھائیوں میں سیٹ پر کافی گرما گرمی بھی ہوئی تھی، انکا کہنا تھا کہ سلمان، ارباز سے نفرت کرتے ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments