فلم پروڈیوسر شیلیندر سنگھ، جو ’پیج 3‘، ’ٹریفک سگنل‘، ’پھر ملیں گے‘ اور ‘فراق‘ جیسی مشہور فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ اپنی پرانی دوستی، وویک اوبرائے کے متنازع پریس کانفرنس، اور سلمان کے ایشوریہ رائے کے ساتھ تعلق پر کھل کر گفتگو کی۔ انڈین ایکسپریس اخبار کے مطابق سدھارتھ کنن سے گفتگو میں شیلیندر سنگھ نے بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کی دوستی شہرت سے بہت پہلے شروع ہو چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’سلمان اور میں کَفے پیریڈ کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، جہاں میں رہتا تھا۔ وہ وہاں اپنی پہلی گرل فرینڈ شاہین جعفری سے ملنے آیا کرتے تھے۔‘ شیلیندر کے مطابق سلمان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دل کے بہت صاف ہیں۔ وہ ایک شاندار انسان ہیں، مگر جن لوگوں میں وہ اٹھتے بیٹھتے ہیں، وہ کچھ عجیب ہیں۔ شیلیندر نے فلم پھر ملیں گے کے پس منظر میں آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ سلمان کے شامل ہونے سے پہلے یہ فلم تقریباً بند ہونے والی تھی۔ ان کے مطابق، ہدایتکارہ رِیوَتی نے اس کردار کے لیے تقریباً انڈسٹری کے تمام بڑے اداکاروں سے رابطہ کیا تھا۔ کردار ایک ایڈز کے مریض کا تھا جو فلم کے آخر میں مر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریوتی نے تقریباً 30 اداکاروں سے بات کی۔ انکار کرنے والے آخری اداکار اُدے چوپڑا تھے۔ ’جب کوئی راستہ نہ بچا تو ریوتی نے شیلیندر کو بتایا کہ وہ پیسے واپس کر کے فلم چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، مگر اسی وقت سلمان خان نے فلم کے لیے ہاں کہہ دی اور یوں فلم کی تقدیر بدل گئی۔‘ جب سلمان اور ایشوریہ کے تعلق کے بارے میں پوچھا گیا تو شیلیندر نے سلمان کو ایسا شخص قرار دیا جو اکثر مشکل حالات میں پھنس جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان ایک بہترین انسان ہیں، مگر اکثر غلط وقت پر غلط جگہ موجود ہوتے ہیں۔ انہیں کسی نہ کسی آفت کو تلاش کرنے کا عجیب ہنر آتا ہے۔ سلمان خان پر کامیابی کے اثرات پر بات کرتے ہوئے شیلیندر نے کہا ’سلمان ایک شیر ہیں، لیکن اب وہ قابو میں آچکے ہیں۔ وہ جنگل میں پیدا ہونے والے شیر تھے، اب چڑیا گھر کے شیر ہیں۔ کامیابی انسان کو محتاط بلکہ کبھی کبھی خوفزدہ بھی کر دیتی ہے۔ پھر لوگ آپ کو گھیر لیتے ہیں اور ہر وقت یہ کہتے رہتے ہیں کہ آپ ہی باس ہیں اور باقی سب غلط ہیں۔‘ سلمان کے کیریئر کے عروج کے دنوں میں دونوں کی گہری دوستی تھی۔ ’تین سال تک سلمان اور میرا ایک معمول تھا۔ ہر پیر کی رات ہم باندرہ میں اکٹھے پارٹی کرتے تھے۔‘ شیلیندر نے وویک اوبرائے کی متنازع پریس کانفرنس کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ انہوں نے سلمان کو اس صورت حال سے نمٹنے کا کیا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق، وہ واقعے کے فوراً بعد سلمان کے گھر گئے اور انہیں انتہائی غصے میں پایا۔ ’وہ شدید غصے میں تھے۔ پہلے وہ اپنے جذبات کھل کر ظاہر کر دیتے تھے، اب ان میں کافی ضبط آ چکا ہے۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ وویک کی پریس کانفرنس کے بعد میرا واحد ردعمل یہ تھا کہ میں نے سلمان سے کہا کہ زندگی میں ردعمل دینے کے بجائے عمل کرنا چاہیے۔ ’جو بھی کرنا ہے، بعد میں کیا جا سکتا ہے۔ ابھی بیٹھتے ہیں، ایک ڈرنک لیتے ہیں، اور اسے جو کرنا ہے کرنے دیتے ہیں۔‘ ’میں نے اسے کہا کہ جذبات میں آ کر کوئی قدم نہ اٹھاؤ، انتظار کرو اور خاموشی سے لڑائی لڑو۔ میرا خیال ہے کہ اس نے ایسا ہی کیا۔ اس نے یہ یقینی بنایا کہ وویک اب بالی ووڈ میں کام نہ کر سکے۔ مجھے پورا یقین نہیں، مگر حالات ایسے ہی نظر آتے ہیں۔‘ سنہ 2003 میں وویک اوبرائے نے ایک پریس کانفرنس کر کے دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے انہیں دھمکیاں دی ہیں۔ اس وقت وویک کے ایشوریہ رائے کے ساتھ تعلقات تھے جب سلمان خان کا بریک اپ ہوا تھا۔ ان الزامات نے انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔ آخر میں شیلیندر نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا جس کے بعد سلمان خان کے ساتھ ان کی دوستی ختم ہو گئی۔ وہ سلمان کے پاس کیپٹن نامی فلم کی پیش کش لے کر گئے تھے اور ایک مکمل کمرشل پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ ’ہماری دوستی بہت مضبوط تھی، اس لیے میں ان کے پاس گیا اور کہا کہ میں آپ کے ساتھ یہ فلم بنانا چاہتا ہوں، ایک مکمل کمرشل پروجیکٹ۔‘ تاہم ملاقات ان کی توقع کے مطابق نہیں رہی۔ شیلیندر نے کہا کہ ’جب میں ان سے ملنے گیا تو انہوں نے کئی لوگوں کو اس میٹنگ میں بلا لیا تھا۔ وہ سلمان کے ساتھ میری آخری ملاقات تھی۔ مجھے بہت بے عزتی محسوس ہوئی۔‘ انہوں نے وضاحت کی کہ سلمان چاہتے تھے کہ بات سب کے سامنے ہو، حالانکہ شیلیندر نے نجی گفتگو کی درخواست کی تھی۔
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں