بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کو بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ دن قبل اداکار رنویر سنگھ نے بھی اسی قسم کی دھمکی ملنے کی اطلاع دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق رنویر کو یہ دھمکی چند روز قبل واٹس ایپ پر موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد اب ایوش شرما کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ای میل پر دھمکی ملی ہے۔ یاد رہے کہ ایوش شرما سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان کے شوہر ہیں۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بتایا کہ ایوش کو یہ دھمکی آمیز ای میل بدھ 11 فروری کو موصول ہوئی ہے۔ فلم دھریندر کے اسٹار رنویر کو دھمکی آمیز وائس میسیج واٹس ایپ پر بذریعہ وی پی این سے موصول ہوا ج جبکہ ایوش کو بذریعہ پروٹون ای میل میں دھمکی دینے والے نے دعویٰ کیا کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کسیز میں دھمکی بھیجنے والے نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی ہے۔ رنویر اور دیپکا پڈوکون نے ٹارگٹ بناکر بھتے لینے کی کوشش کے بعد اپنی ممبئی میں واقعہ رہائش گاہ پر سیکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ بھیجنے والے نے رنویر سے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق تفتیش کار اس وقت رنویر کو دی گئی دھمکی اور لارنس بشنوئی گینگ کی سرگرمیوں کے ممکنہ لنک کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس نے حال ہی میں کئی معروف شوبز شخصیات کو نشانہ بنایا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں