Sports

سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور میں ہی یہ فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کرکٹ کو سمجھتے ہیں، سلمان بٹ کا اب نام واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کا دباؤ نہیں، سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا۔ اب سلمان کو ہٹانے کا فیصلہ بھی میں ہی کر رہا ہوں۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سلمان بٹ کا نام واپس لینے کا فیصلہ صرف میرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ لیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments