Sports

سلمان بٹ کا افغان ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

سلمان بٹ کا افغان ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

سابق کپتان سلمان بٹ کا افغانستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ سلمان بٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلان سے ایک روز قبل افغانستان کی جانب سے پیشکش ہوئی تھی۔ تاہم سلیکشن کمیٹی کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے بعد افغانستان بورڈ کے ساتھ سلمان بٹ کا معاملہ رک گیا۔ اس حوالے سے سلمان کا کہنا ہے کہ افغانستان بورڈ نے مجھ سے کنسلٹنٹ کے لیے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ آنے والی سیریز کےلیے 25 روزہ کیمپ کےلیے کنسلٹنٹ کے طور پر رابطہ ہوا، اسی دوران پی سی بی میں کنسلٹنٹ کی تقرری ہوگئی۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو ترجیح دی لیکن اس کے بعد افغانستان سے ابھی دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments