Entertainment

سکیش کا ہیلی کاپٹر تحفے کا دعویٰ، جیکولین نے پہلی پوسٹ شیئر کردی

سکیش کا ہیلی کاپٹر تحفے کا دعویٰ، جیکولین نے پہلی پوسٹ شیئر کردی

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ویلنٹائن ڈے پر سکیش چندرشیکھر کی جانب سے 30 کروڑ روپے کا ہیلی کاپٹر تحفے میں دیے جانے کے دعوے پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کردی۔ سکیش چندرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جیکولین فرنینڈس کو ایک خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہیلی کاپٹر تحفے میں دیا ہے۔ دہلی کے جیل میں منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں قید سکیش چندرشیکھر نے مذکورہ بالا ہیلی کاپٹر دینے کے دعوے کے ساتھ ہی جیکولین کے نام ایک جذباتی خط بھی تحریر کیا۔ جیکولین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ماہ اپنی زندگی کی ایک جھلک شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، فروری 2026 اب تک ایمان، خدا، دوست، خاندان، اور ہر روز شوئنگ اپ کرنا۔ اداکارہ نے اپنی ورزش کے سیشنز، تعطیلات، دوستوں کے ساتھ گزارے گئے پرسکون لمحات اور دیگر خوشگوار یادوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ یہ جیکولین کی اس وقت کے بعد پہلی پوسٹ تھی جب سکیش چندرشیکھر کے دعوے سامنے آئے۔ واضح رہے کہ سکیش چندر شیکھر اس وقت 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کے کیس میں دہلی کی منڈولی جیل میں قید ہے۔ اس نے ویلنٹائن ڈے پر ہاتھ سے لکھے نوٹ میں اس پرتعیش تحفے کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments