National

ایس آئی آر: اتر پردیش میں تقریباً 3 کروڑ نام ہوئے حذف، لکھنؤ اور پریاگ راج میں کاٹے گئے سب سے زیادہ نام

ایس آئی آر: اتر پردیش میں تقریباً 3 کروڑ نام ہوئے حذف، لکھنؤ اور پریاگ راج میں کاٹے گئے سب سے زیادہ نام

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل انجام دیے جانے کے بعد 6 جنوری کو ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کر دیا گیا۔ اس ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں تقریباً 12 کروڑ 55 لاکھ ووٹرس ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایس آئی آر کے تحت تقریباً 3 کروڑ ووٹرس کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ، پریاگ راج اور کانپور جیسے بڑے شہروں میں لاکھوں ووٹ حذف ہوئے ہیں۔ اتر پردیش کی جو نئی ڈرافٹ لسٹ جاری کی گئی ہے، اس میں 12 کروڑ 55 لاکھ ووٹرس کے نام شامل ہیں، جو کہ ایس آئی آر کا عمل شروع ہونے سے قبل 15 کروڑ سے زیادہ تھے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق خصوصی گہری نظرثانی کے دوران 2 کروڑ 88 لاکھ ووٹرس کے نام فہرست سے ہٹائے گئے ہیں۔ سبھی ضلعوں میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہو چکی ہے اور اب رسمی جانکاری چیف الیکٹورل افسر نودیپ رِنوا سہ پہر پریس کانفرنس میں دیں گے۔ ضلعی افسران کو شفاف اور خامیوں سے پاک ووٹر لسٹ جاری کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔ اتر پردیش میں ایس آئی آر کی ضلع وار رپورٹ جو سامنے آئی ہے، اس میں بڑے شہر سب سے پیچھے ہیں۔ یعنی بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ووٹرس کے نام کاٹے گئے ہیں، کیونکہ ان کے فارم جمع نہیں ہوئے۔ راجدھانی لکھنؤ اس معاملے میں پہلے مقام پر ہے، جہاں 12 لاکھ سے زیادہ ووٹ حذف ہوئے ہیں۔ پریاگ راج دوسرے مقام پر ہے، جہاں 11 لاکھ 56 ہزار 339 ووٹ کاٹے گئے ہیں۔ اسی طرح کانپور میں 9 لاکھ سے زائد، آگرہ اور غازی آباد میں 8-8 لاکھ سے زائد، بریلی میں 7 لاکھ سے زائد، میرٹھ میں 6.65 لاکھ سے زائد، جونپور میں 5.89 لاکھ سے زائد، وارانسی میں 5.73 لاکھ سے زائد، گورکھپور میں 6.45 لاکھ سے زائد اور گوتم بدھ نگر میں 4.47 لاکھ سے زائد ووٹرس کے نام حذف ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments