آر بی آئی ریپو ریٹ میں تخفیف، بینکوں کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی لیکویڈیٹی سپورٹ اور نیوٹرل اسٹانس وغیرہ کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی تھی کہ پیر کے روز شیئر مارکیٹ میں تیزی رہے گی، لیکن اس کا بالکل برعکس دیکھنے کو ملا ہے۔ عام لوگوں کی سوچ کو دھول میں اڑاتے ہوئے شیئر بازار نے ایسا غوطہ لگایا کہ عام سرمایہ کاروں کے کچھ ہی گھنٹوں میں تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ اعداد و شمار کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سنسیکس میں 800 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی ہے۔ دوسری طرف نفٹی میں 280 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیگو کے شیئرس میں آئی گراوٹ کے سبب حالات بہت خراب ہو گئے۔ آئندہ ہفتہ فیڈ کی میٹنگ ہونے والی ہے، جن میں 25 بیسس پوائنٹس کی تخفیف ہونے کے آثار ہیں۔ حالانکہ دنیا کے باقی ممالک کے سنٹرل بینک شرح سود پر ’پاؤز‘ بٹن دبا سکتے ہیں۔ ایسے میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بہت محتاط رخ اختیار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ روپے میں گراوٹ اور خام تیل کی قیمتوں میں تیزی بھی شیئر بازار میں گراوٹ کے اہم اسباب میں شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بامبے اسٹاک ایکسچینج کا اہم انڈیکس سنسیکس 805.47 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 84906.90 پوائنٹس پر دکھائی دیا۔ آج سنسیکس 85624.84 پوائنٹس پر کھلا تھا۔ جمعہ کو سنسیکس تیزی کے ساتھ 85712.37 پر بند ہوا۔ ویسے دوپہر 2 بجے سنسیکس تقریباً 745 پوائنتس کی گراوٹ کے ساتھ 84969.11 پوائنٹس پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا اہم انڈیکس نفٹی بھی بہت بڑی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ کاروباری سیشن کے دوران نفٹی تقریباً 280 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25922.10 پوائنٹس پر آ گیا۔ نفٹی آج 26159.80 پوائنٹس کے ساتھ اوپن ہوا تھا۔ بوقت دوپہر نفٹی 253.60 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25932.60 پوائنٹس پر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو