ممبئی: بیرون ممالک سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا سینسیکس 367.19 پوائنٹس گر کر 73,615.99 پر کھلا۔ تھوڑی ہی دیر میں یہ 464 پوائنٹس گر گیا تھا۔ خبر لکھے جانے تک یہ 351.43 پوائنٹس (0.48 فیصد) گر کر 73,631.75 پر تھا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے ایشیا کی دیگر بڑی اسٹاک مارکیٹیں بھی سرخ نشان میں ہیں۔ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی – 50 انڈیکس بھی 110.55 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,104.40 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 97.70 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد گر کر 23,117.25 پوائنٹس پر تھا۔ میڈیا، فارما اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں کے علاوہ تمام سیکٹرز میں گراوٹ ہے۔ آئی ٹی پر سب سے زیادہ دباؤ ہے۔ کنزیومر ڈیوریبلز، آٹو، پبلک سیکٹر کے بینک اور کیمیکل سیکٹرز میں بھی فروخت دیکھی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں آئی ٹی کمپنیوں کی فروخت ہندوستانی کمپنیوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ سینسیکس میں ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا شیئرتین فیصد سے زیادہ ٹوٹ گیا ہے۔ انفوسس تین فیصد اور ٹیک مہندرا تقریباً ڈھائی فیصد نیچے ہے۔ ٹی سی ایس، ایٹرنل اور ٹرینٹ ڈیڑھ فیصد سے زیادہ نیچے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات