بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی سخاوت اور حسن سلوک کو ساتھی فنکار شیکھر سمن یاد کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شیکھر سمن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا ایک یادگار واقعہ بیان کیا، جب شاہ رخ نے فلم چلتے چلتے کے لیے ان سے وائس اوور کروایا اور بعد میں انہیں ایک قیمتی گھڑی تحفے میں دی۔ شیکھر سمن نے بتایا، ’شاہ رخ نے مجھے فون کیا اور کہا کہ فلم کے ٹیزر کے لیے میری آواز چاہیے۔ میں نے فوراً ہاں کردی اور جا کر وائس اوور کردیا۔‘ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شیکھر کا کہنا تھا کہ ’بعد میں شاہ رخ نے مجھے بڑا چیک بھیجا لیکن میں نے کہا کہ یہ دو دوستوں کے درمیان ہے، پیسوں کے لیے نہیں۔ پھر شاہ رخ نے مجھے ایک قیمتی گھڑی تحفے میں دی، جو آج بھی میرے پاس ہے۔‘ 2003 کی فلم چلتے چلتے شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی رومانوی کامیڈی تھی، جس نے باکس آفس پر تقریباً 43 کروڑ روپے کمائے اور کامیاب ثابت ہوئی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود