Sports

شیکھر دھون، پُراسرار خاتون کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا

شیکھر دھون، پُراسرار خاتون کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون لب کشائی کردی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک ایسی خاتون پر فوکس کرتا ہے جو چیمپیئنز ٹرافی کے دوران شیکھر دھون کیساتھ بیٹھی وہی خاتون تھیں، جسکے ساتھ انکی ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوئیں تھی۔ دوسری جانب 39 سالہ دھون کو اکتوبر 2023 میں اپنی سابقہ ​​بیوی عائشہ مکھرجی علیحدہ ہوگئے تھے تاہم انکا ایک بیٹا زوراور ہے جس کے ساتھ وہ اکثر ملاقات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ طلاق کے بعد کرکٹر اپنے بیٹے کی تحویل سے محروم ہوگئے تھے تاہم انہیں ملنے کا حق حاصل ہے اور ویڈیو کالز کے ذریعے اسکے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments