پنجاب کنگز نے ایک بار پھر آئی پی ایل 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی سے چاہنے والوں کا دل جیت لیا۔ کپتان بدتلے ہی اس ٹیم کے تیور بھی بدلے بدلے نظر آ رہے ہیں۔ شریئس ایر کی کپتانی اننگ اور پربھ سمرن سنگھ کی تیز طرار نصف سنچری کی بدولت پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپرجائنٹس کو اس کے گھر میں گھس کر شکست فاش دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے 171 رن بنائے تھے اور ہدف حاصل کرنے میں پنجاب کو ذرا بھی دقت پیش نہیں آئی۔ پنجاب نے صرف 16.2 اوورس میں یہ ہدف حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب نے آئی پی ایل 2025 میں لگاتار دوسری جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ بنگلورو اس فہرست میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ دہلی کیپٹلز کو تیسرا مقام حاصل ہے۔ ان دونوں ہی ٹیموں نے ابھی تک ایک بھی میچ نہیں گنوایا ہے۔ ADVERTISEMENT پنجاب کنگز کی شروعات بلے بازی میں بہت اچھی نہیں رہی تھی، کیونکہ پریانش آریہ محض 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ لیکن اس کے بعد پربھ سمرن اور شریئس ایر نے تیزی کے ساتھ رن بنائے اور لکھنؤ کو دباؤ بنانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 84 رن جوڑے۔ پربھ سمرن نے محض 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر لی اور انھوں نے 34 گیندوں میں 69 رنوں کا تعانو کیا۔ دوسری طرف بلے بازی کر رہے کپتان شریئس ایر نے بھی 30 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 52 رن بنائے۔ چوتھے نمبر پر بطور امپیکٹ پلیئر اترے نیہال وڈھیرا نے بھی محض 25 گیندوں پر 43 رن بنا ڈالے۔
Source: social media
ملائکہ اروڑا اور کمار سنگاکارا کے ساتھ، افواہوں کا بازار گرم
نہ اسٹارک نہ اینڈرسن، فخر اور رضوان کو کیریئر میں سب سے مشکل بولر کون لگا؟
"اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"
شین وارن کی عزت کی خاطر موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار کا اہم انکشاف
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش
فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی بھی عید پر مسلمانوں کو مبارکباد
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش
شین وارن کی عزت کی خاطر موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار کا اہم انکشاف
"اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"
نہ اسٹارک نہ اینڈرسن، فخر اور رضوان کو کیریئر میں سب سے مشکل بولر کون لگا؟