کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں فلم انڈسٹری مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا مرکز بنتی جارہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بالی ووڈ میں جان بوجھ کر ایسی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جن میں مسلمانوں کو منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جس سے معاشرتی تقسیم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ششی تھرور نے بالی ووڈ فلم امر اکبر انتھونی کا حوالہ دے کر نئے اور پرانے بھارت کا موازنہ کیا اور کہ کہا کہ ماضی کے بھارت میں انٹرٹینمنٹ کےانٹرٹینمنٹ کے ذریعے بھی محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاتا تھا۔ تھرور نے کہا کہ امر اکبر انتھونی جیسی فلموں پر ٹیکس چھوٹ ملتی تھی تاکہ ٹکٹ کے پیسے بھی کم ہوں اور لوگ شوق سے ایسی فلمیں دیکھیں، اب دور بدل چکا ہے اور ایسی فلموں کو ٹیکس چھوٹ کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے جن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت دکھائی جاتی ہے۔بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے اس رویے کو بیانیے اور اقدار میں بڑی تبدیلی کا عکاس قرار دیا۔انہوں نے اس رجحان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ سماجی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے، فن اور میڈیا کو نفرت پھیلانے کے بجائے اتحاد کو فروغ دینا چاہیے
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات