بالی ووڈ اداکار شریاس تلپاڈے کے خلاف سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اترپردیش کے ضلع مین پوری میں بالی ووڈ اداکار شریاس تلپاڈے کے خلاف مبینہ سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ گذشتہ روز بھگاؤں تھانے میں درج کیا گیا، جس میں شریاس تلپاڈے سمیت 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمہ نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اداکار اور ان کے ساتھیوں نے سرمایہ کاری اسکیم کے نام پر اس سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مبینہ سرمایہ کاری اسکیم کے تحت دیہاتیوں سے رقم جمع کروائی گئی، جس کے ذریعے کئی افراد کو مالی نقصان پہنچا۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس نے معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم، شریاس تلپاڈے کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ شریاس تلپاڈے بالی ووڈ اور مراٹھی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے 2005 کی فلم ’اقبال‘ سے مرکزی کردار میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی نمایاں فلموں میں ’دور‘، ’گول مال‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ شامل ہیں۔ شریاس تلپاڈے آئندہ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں نظر آئیں گے، جو مقبول فلم ’ویلکم‘ سیریز کا تیسرا حصہ ہے۔ یہ فلم 26 جون 2026 کو سینما گھروں کی زینت بننے کا امکان ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں