National

شرجیل امام بہار میں الیکشن لڑنے کے لئے تیار، عدالت میں دی عبوری ضمانت کی عرضی

شرجیل امام بہار میں الیکشن لڑنے کے لئے تیار، عدالت میں دی عبوری ضمانت کی عرضی

نئی دہلی: دہلی فسادات کی سازش کرنے کے الزام میں میں ملزم بنائے گئے شرجیل امام نے بہاراسمبلی الیکشن 2025 میں حصہ لینے کے لئے کڑکڑڈوما کورٹ میں عرضی داخل کرکے عبوری ضمانت مانگی ہے۔ شرجیل امام نے کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی کے سامنے یہ عرضی داخل کی ہے۔ اس میں انہوں نے 15 اکتوبر سے 29 اکتوبرتک 14 دنوں کی عبوری ضمانت مانگی ہے۔ شرجیل امام اس الیکشن میں بہادرگنج اسمبلی سیٹ سے آزاد امیدوارکے طورپرحصہ لینے والے ہیں۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل امام گزشتہ 5 سال اوردوماہ سے مسلسل جیل میں ہیں اوراب تک انہیں کسی بھی صورتحال میں ضمانت نہیں ملی ہے عدالت میں داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام ایک سیاسی قیدی ہیں اوراسٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ ہیں۔ وہ اپنی آبائی ریاست بہارسے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ عدالت میں داخل عرضی میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ کسی سیاسی پارٹی سے نہیں جڑے ہیں اورصرف ان کے چھوٹے بھائی ہی ان کی ماں اور فیملی کا دھیان رکھ پارہے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں الیکشن کے لئے ضروری کارروائی کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔ شرجیل امام کے خلاف دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سال 2020 میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میں آئی پی سی اور غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت کئی دفعات میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کل 16 افراد ملزم ہیں، جن میں طاہر حسین، عمرخالد، خالد سیفی، عشرت جہاں، میران حیدر، شفاء الرحمٰن، آصف اقبال تنہا، شاداب احمد، تسلیم احمد، سلیم ملک، محمد سلیم خان، اطہر خان، صفوریٰ زرگر، دیوانگنا کلیتا، فیضان خان اورنتاشا ناروال شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments