اداکارہ شردھا کپور اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی کو 2022ء کے ڈرگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔ ممبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ شردھا کپور، نورا فتحی اور دیگر نامزد شخصیات کا مبینہ منشیات نیٹ ورک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کسی بھی سلیبریٹی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ یہ کیس اگست 2022ء میں اس وقت سامنے آیا تھا جب ممبئی پولیس کے کرائم برانچ اور اینٹی نارکوٹکس سیل نے مبینہ منشیات فروش سلیم سہیل شیخ کو گرفتار کیا تھا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے 1.19 لاکھ روپے مالیت کی میفیڈرون برآمد ہوئی تھی، ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مختلف تقریبات میں شریک شخصیات کو منشیات فراہم کیں۔ بعد ازاں 2025ء میں اینٹی نارکوٹکس سیل نے اس کیس میں کئی افراد سے تفتیش کی، جن میں شردھا کپور اور نورا فتحی کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شامل تھیں۔ تاہم تحقیقات کے دوران کسی بھی فرد کے خلاف منشیات کی ترسیل یا استعمال سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی چالان 3 ملزمان کے خلاف جمع کرایا جا چکا ہے جبکہ اب مزید 2 گرفتار افراد اور ایک مفرور ملزم کے خلاف ضمنی چالان پیش کیا جائے گا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد