National

شرد پوار کی طبیعت ہوئی خراب ، پونے کے اسپتال میں زیر علاج ، حالت مستحکم

شرد پوار کی طبیعت ہوئی خراب ، پونے کے اسپتال میں زیر علاج ، حالت مستحکم

این سی پی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شرد پوار کوطبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پونے کے روبی ہال کلینک میں داخل کرایا گیا ہے۔جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ڈی ہائیڈریشن کے سبب انھیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ روبی ہال کلینک کے چیئرمین اور چیف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پرویز گرانٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرد پوار کو ہلکے ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور اہم اعضاء کے ٹیسٹ نارمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوار اگلے دو دن تک اسپتال میں زیر نگرانی رہیں گے، جس کے بعد انہیں چھٹی ملنے کی امید ہے۔ اس دوران سی ٹی سکین بھی کیا گیا جو نارمل ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کا دیگر مسائل کے لیے علاج کیا جا رہا ہے، لیکن کچھ بھی سنگین نہیں۔ پوار کی بیٹی اور بارامتی کی ایم پی سپریہ سولے نے بھی تصدیق کی کہ ان کے والد کو فالو اپ ٹیسٹ اور ہائیڈریشن کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس ماہ کے شروع میں، انہیں سینے میں انفیکشن، بخار اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ 14 فروری کو ڈسچارج ہو کر گھر واپس آئے۔ ان کی عمر کے باعث ان کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے، اور ان کے اہل خانہ اور پارٹی کارکنان ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments