شرد پوارکی پارٹی کا انضمام کانگریس میں ہونے کی قیاس آرائی ہے۔ اب ان قیاس آرائیوں پرکانگریس لیڈرنے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ مہاراشٹرکانگریس کے سینئرلیڈروجے ویڈیٹّی وارنے تصدیق کی ہے کہ کانگریس اوراین سی پی (شرد پوارگروپ) کے درمیان انضمام سے متعلق ہائی کمان سطح پربات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ کانگریس اورشرد پوارکے سیکولرنظریات میں یقین رکھتے ہیں، ان کا ہماری پارٹی میں ہمیشہ استقبال ہے۔ مئی 1999 میں کانگریس سے الگ ہوکرشرد پوار نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی تشکیل کی تھی اوردھیرے دھیرے مہاراشٹرمیں اس پارٹی نے پیرجمالئے۔ حالانکہ اب این سی پی کا ڈھانچہ بالکل مختلف ہے اوروہ دوگروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ آنجہانی اجیت پوارنے جون 2023 میں ایک الگ گروپ بنا کرشرد پوارکوحیران کردیا۔ اس کے بعد شرد پوارپارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے۔ این سی پی دوگروپوں میں بٹ گئی۔ اجیت پوارکے گروپ کوحقیقی “این سی پی” سمجھا جاتا تھا اورایک الگ این سی پی (شرد چندرپوار) تشکیل دی گئی تھی، جس کی قیادت شرد پوارکررہے تھے۔ واضح رہے کہ این سی پی کے دونوں گروپوں کے بھی انضمام کی خبروں نے زورپکڑا تھا۔ اجیت پوارکی موت کے بعد دونوں گروپوں کے ایک ہونے کی خبروں پرخوب بیان بازی بھی ہوئی تھی، لیکن بعد میں یہ معاملہ سرد پڑگیا۔ یہاں تک کہ ترنمول کانگریس کے بھی کانگریس میں انضمام کی قیاس آرائیوں سے سیاسی ماحول گرمایا رہا۔ دراصل، کانگریس سے ہی نکلی یہ پارٹی موجودہ وقت میں سیاسی بحران کا سامنا کررہی ہے۔ پارٹی میں ٹوٹ ہورہی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی ساتھ چھوڑرہے ہیں۔ ایسے ماحول میں کانگریس کے کئی لیڈران نے کہا کہ جو لوگ بھی الگ ہوگئے، انہیں اب واپس آجانا چاہئے۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات