گوالیار، مدھیہ پردیش سے ایک نہایت ہی عجیب و غریب اور حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں دو سگی بہنوں نے عدالت کے سامنے اپنے شوہروں کے تبادلے کی خواہش ظاہر کر کے سب کو ششدر کر دیا۔ یہ قانونی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب دتیا کے رہائشی گریجا شنکر نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی گوالیار بنچ میں ایک ‘حبس بے جا’ کی درخواست دائر کی۔ گریجا شنکر نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی اور بیٹی کو مایارام نامی شخص نے اغوا کر کے قید کر رکھا ہے۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے جب خاتون کو بازیاب کرا کے جج کے سامنے پیش کیا، تو کہانی نے بالکل مختلف رخ اختیار کر لیا۔ بڑی بہن نے عدالت میں صاف لفظوں میں کہا کہ اس کا اغوا نہیں ہوا، بلکہ وہ اپنی مرضی سے مایارام کے ساتھ رہ رہی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مایارام اس کا اپنا بہنوئی (چھوٹی بہن کا شوہر) ہے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق کے لیے پہلے ہی درخواست دے چکی ہے۔ وہ اب اپنے بہنوئی کے ساتھ ہی زندگی گزارنا چاہتی ہے۔ بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی، جب چھوٹی بہن سے بات کی گئی تو اس نے بھی سب کو حیران کر دیا۔ اس نے کہا کہ اسے اپنے شوہر (مایارام) کے ساتھ نہیں رہنا، بلکہ وہ اپنی بڑی بہن کے شوہر (گریجا شنکر) کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ یعنی دونوں بہنوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے کے شوہروں کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔ جسٹس کے سامنے جب یہ عجیب و غریب صورتحال آئی، تو عدالت نے درج ذیل نکات پر غور کیا: دونوں بہنیں بالغ ہیں اور اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اہل ہیں۔چونکہ بڑی بہن نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہے، اس لیے اسے اغوا کا معاملہ نہیں مانا جا سکتا۔ ہائی کورٹ نے گریجا شنکر کی جانب سے دائر کی گئی اغوا کی درخواست کو خارج کر دیا اور واضح کیا کہ یہ دو بالغ افراد کا باہمی معاملہ ہے۔ اس خبر نے سوشل میڈیا اور قانونی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ دونوں بہنوں کے بچے بھی ہیں، اور اس طرح کے ‘تبادلے’ نے خاندانی ڈھانچے اور بچوں کے مستقبل پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ گوالیار کی گلیوں سے لے کر عدالت کے راہداریوں تک، ہر کوئی اس ‘میاں بیوی کی ادلا بدلی’ والے واقعے پر حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات