شوہر جیزی کا نام ایپسٹین فائلز کے نام سے لیک ہونے والے دستاویز میں سامنے آنے کے بعد سے امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد اچانک گرنے لگی ہے۔ ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ بیونسے کا اس تنازع سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تاہم اس کے باوجود آن لائن ردعمل کا اثر ان پر بھی پڑا ہے۔ سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ شدت اختیار کر چکا ہے اور ایپسٹین فائلز میں شامل ناموں سے وابستہ ہر فرد توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بیونسے کے شوہر جیزی نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جبکہ بیونسے نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ امریکی گلوکارہ کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز کم ہوگئے ہیں۔ فالوورز میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بیونسے کی پیشہ ورانہ زندگی میں کچھ زیادہ فرق تو نہیں پڑ سکا ہے۔ فوربس نے حال ہی میں تصدیق کی کہ وہ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی اس فہرست میں شامل ہو چکی ہیں جس میں ان سے قبل انکے شوہر جیزی، ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ اور بروس اسپرنگٹین موجود ہیں اور اب بیونسے پانچویں موسیقار و گلوکار کے طور پر اس میں داخل ہوئی ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں