National

شوہر کے بندریا کہنے پر ماڈل بیوی نے خودکشی کر لی

شوہر کے بندریا کہنے پر ماڈل بیوی نے خودکشی کر لی

ریاست لکھنؤ میں شوہر کے مذاق میں بندریا کہنے پر ماڈل بیوی نے خودکشی کر لی۔ میڈیا کے مطابق واقعہ انڈیرا نگر کے تکروہی میں پیش آیا جہاں 23 سالہ بیوی نے اپنے گھر میں موت کو گلے لگا لیا، اس کی وجہ شوہر کی طرف سے اس کی بہن کے سامنے کیا گیا مذاق بتایا جا رہا ہے۔ تنو سنگھ نامی خاتون کی شادی 4 سال قبل راہل سے ہوئی تھی جو تکروہی کے رہائشی ہیں، شوہر رکشہ ڈرائیور ہے جبکہ بیوی ماڈلنگ کا کورس کر رہی تھی۔ راہول نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب میں، تنو اور اس کی بہن انجلی گھر پر موجود تھے، ہلکی پھلکی بات چیت اور مذاق کے دوران میں نے انجلی کے ساتھ مل کر تنو کا مذاق اڑایا اور اسے بندریا کہہ کر پکارا، یہ بات اس کو بہت بُری لگی جس کے بعد وہ بغیر کچھ کہے اپنے کمرے میں چلی گئی۔ پولیس کے مطابق شوہر کھانا لینے باہر گیا اور واپسی پر اپنی سالی انجلی سے تنو کو بلانے کو کہا، جب انجلی گئی تو دروازہ اندر سے بند تھا، بار بار آواز دینے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا، پھر انہوں نے کھڑکی سے جھانکا تو دیکھا کہ تنو نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ صدمے میں انجلی چیخ اٹھی، چیخوں کو سن کر راہل اور پڑوسی پہنچے، مقامی لوگوں کی مدد سے تنو کو پھندے سے اتارا گیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی وجہ پھانسی لگانا ہی ثابت ہوئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں اس واقعے کی فوری اطلاع نہیں ملی بلکہ مقامی لوگوں نے بتایا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے اور فیملی ممبران کے بیانات درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments