National

’شوہر دہلی میں دوسری شادی کر رہا ہے‘، پاکستانی خاتون کی وزیراعظم مودی سے انصاف کی اپیل

’شوہر دہلی میں دوسری شادی کر رہا ہے‘، پاکستانی خاتون کی وزیراعظم مودی سے انصاف کی اپیل

ایک پاکستانی خاتون نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ ان کا شوہر انہیں کراچی میں چھوڑ کر نئی دہلی میں دوسری شادی کی تیاری کر رہا ہے، انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون کا نام نِکیتا ناگدیو ہے، اور ان کی اس اپیل نے دونوں ممالک کے سماجی حلقوں اور قانونی اداروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ نِکیتا، جو کراچی کی رہائشی ہیں، کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 جنوری 2020 کو کراچی میں ہندو رسومات کے مطابق وِکرم ناگدیو سے شادی کی۔ وِکرم ایک پاکستانی نژاد شخص ہیں جو طویل المدتی ویزے پر انڈین شہر اندور میں مقیم ہیں۔ شادی کے ایک ماہ بعد 26 فروری کو وِکرم انہیں انڈیا لے گئے، مگر چند ہی ماہ میں نِکیتا کی زندگی یکسر بدل گئی۔ نو جولائی 2020 کو انہیں ’ویزے میں تکنیکی مسئلے‘ کا بہانہ بنا کر اٹاری بارڈر پر تنہا چھوڑ دیا گیا اور زبردستی پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ نِکیتا کا کہنا ہے کہ اس کے بعد وِکرم نے کبھی انہیں واپس بلانے کی کوشش نہیں کی۔ اپنے جذباتی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ’میں نے بار بار درخواست کی کہ مجھے انڈیا بلایا جائے، لیکن انہوں نے ہر بار انکار کر دیا۔‘ نِکیتا ناگدیو کا کہنا تھا کہ ’اگر آج مجھے انصاف نہ ملا تو عورتوں کا انصاف سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ بہت سی لڑکیاں اپنے سسرال میں جسمانی اور ذہنی تشدد برداشت کرتی ہیں۔ میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میرے ساتھ کھڑے ہوں۔‘ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران وِکرم نے انہیں زبردستی پاکستان واپس بھیج دیا اور اب انڈیا آنے سے روک رہے ہیں۔ کراچی واپس پہنچنے کے بعد نِکیتا کو علم ہوا کہ وِکرم نئی دہلی کی ایک خاتون سے دوسری شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس صورت حال سے پریشان ہو کر، جبکہ وہ ابھی تک قانونی طور پر شادی شدہ ہیں، انہوں نے 27 جنوری 2025 کو تحریری شکایت درج کرائی۔ یہ معاملہ سندھِی پنچ میڈی ایشن اینڈ لیگل کونسل سینٹر کے سامنے آیا، جو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے مجاز ہے۔ سینٹر نے وِکرم اور ان کی مبینہ منگیتر کو نوٹس جاری کیے اور سماعت کی، تاہم مصالحت ناکام رہی۔ 30 اپریل 2025 کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چونکہ میاں بیوی دونوں انڈین شہری نہیں ہیں، اس لیے معاملہ پاکستان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اور وِکرم کی پاکستان واپسی کی سفارش کی گئی۔ یہ کیس اس سے پہلے بھی اندور میں زیرِبحث آ چکا ہے۔ مئی 2025 میں نِکیتا نے اندور سوشل پنچایت سے رجوع کیا تھا، اور اس نے بھی وِکرم کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کی۔ کلکٹر آشی سنگھ نے تصدیق کی کہ معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور رپورٹ موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments