نئی دہلی، 24 جنوری : قومی دارالحکومت سمیت ہماچل پردیش، پنجاب، جموں و کشمیر، راجستھان اور شمالی ہندستان کے کئی حصوں میں شدید سردی پڑرہی ہے ۔ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں تقریباً ڈیڑھ فٹ تک ہونے والی شدید برف باری کے باعث ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے ۔ زیادہ تر سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک تقریباً ٹھپ ہو گیا اور شہر کا رابطہ آس پاس کے علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں سے منقطع رہا۔ اس دوران دوپہر تک سڑکیں اور اہم راستے بحال نہیں ہو سکے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شملہ پولیس کی جانب سے آج ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق، شدید برف باری اور پھسلن کے باعث شملہ سے باہر جانے والی کئی اہم سڑکیں بند رہیں۔ ان میں شملہ-کرسوگ، شملہ-تھیوگ، تھیوگ-کوٹ کھائی، تھیوگ-رام پور، تھیوگ-روہڑو اور تھیوگ-چوپال راستے شامل ہیں۔ گاڑیوں کی آمد و رفت تقریباً مکمل طور پر رک جانے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے کام کی جگہوں تک نہیں پہنچ سکے اور سرکاری دفاتر و اداروں میں حاضری کافی کم رہی۔ ضلع انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اہم سڑکوں کے کھلنے تک سفر نہ کریں، کیونکہ موجودہ حالات محفوظ نقل و حرکت کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ اس دوران، ہنگامی خدمات کو بحال رکھنے کے لیے ایجنسیاں ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر کی طرف جانے والے ترجیحی راستوں سے جمی ہوئی برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔ محکمہ¿ موسمیات کے مطابق، کیلانگ میں تقریباً 75 سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ضلع لاہول اسپیتی ملک کے باقی حصوں سے کٹا ہوا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ "گزشتہ 20 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ شملہ اور اس کے گرد و نواح میں اتنی شدید برف باری ہوئی ہے ۔" اس کے فوری بعد اتراکھنڈ کے قدرتی آفات کے بندوبست اور باز آبادکاری سے متعلق سکریٹری ونود کمار سمن نے ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے ریاست میں بارش، برف باری اور کہرے کے پیش نظر مختلف اضلاع میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد انتظامات کو بہتر بنانے اور حکام کو 24 گھنٹے الرٹ موڈ میں رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو