National

شب قدر کے موقع پرمرکزی جامع مسجد بند، میر واعظ گھر پر نظر بند

شب قدر کے موقع پرمرکزی جامع مسجد بند، میر واعظ گھر پر نظر بند

سرینگر: مرکزی جامع مسجد سرینگر میں لیلۃ القدر کی اجتماعی شب خوانی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایسے میں کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ جامع مسجد سرینگر کو مقفل رکھا گیا ہے۔ یہ ساتواں برس ہے جب جامع مسجد سرینگر میں شب قدر کی اجتماعی تقریب نہیں ہوگی۔ اگرچہ انجمن اوقاف جامع نے پہلے ہی اطلاع دی ہے کہ بابرکت رات شبِ قدر کے موقع پر آج رات جامع مسجد سرینگر میں خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔اوقاف کے مطابق عشاء اور تراویح کی نماز ،رات دس بجے ادا کی جانی تھی ذکر وزکار کے بعد طے شدہ پروگرام کے مطابق میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو رات 12بجے سے توبہ و استغفار کی مجلس کی پیشوائی کرنی تھی لیکن اب مسجد میں شب خوانی کرنے کی اجازت نہیں ملی اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو اپنے گھر پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ ادھر میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سب سے مقدس رات لیلۃ القدر کے موقع پر، جب مساجد میں اللہ کی رحمت اور مغفرت کے حصول کے لیے دعائیں اور مناجات کی صدائیں بلند ہو رہی ہوتی ہیں، کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو ایک مرتبہ پھر نمازیوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے، اور مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ حکمران ایسی بابرکت رات میں اللہ کے گھر میں کی جانے والی دعاؤں سے خوفزدہ ہیں، ان کی عدمِ تحفظ کے احساس اور مذہبی عبادات کے لیے گنجائش کے مسلسل سکڑنے کی پالیسی کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔ قرآن ہمیں یاد دلاتا ہےاور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے سے روکے۔‘ظلم اور ناانصافی ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی "جمعۃ الوداع" کو جامع مسجد سرینگر کو مقفل رکھا گیا ہے اور حکام نے تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی۔ روایتی طور شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع سے بھی ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند صدیوں پرانی اس مرکزی جامع مسجد میں جمع ہو کر شب خوانی اور خاص دعائیں مجالس میں شرکت کرنے کے لیے آتےتھے۔ مگر اس سال بھی جامع کے دروازے بندکر دیے گئے ہیں اور مسلسل ساتویں برس بھی "شب قدر کی اجتماعی تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments