شام میں حلب میں شیخ مقصود اور الاشرفیہ محلوں کے مضافات میں شامی فوج اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز ’’قسد ‘‘ کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا حلب کے محلہ جمیلیہ پر قسد کی گولہ باری کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس علاقے سے خاندانوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ شامی خبر رساں ایجنسی ’’ سانا ‘‘ نے اطلاع دی کہ قسد کی فورسز نے الاشرفیہ محلے میں اپنے ٹھکانوں سے شیحان اور لیرمون چوک کے قریب داخلی سلامتی کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ’’ سانا ‘‘ نے مزید کہا کہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں 4 شہری اور سول ڈیفنس کے رضاکار زخمی ہوئے ۔ درجنوں خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے۔ اسی طرح قسد کی جانب سے سڑک کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے غازی عنتاب - حلب روڈ کو لیرمون اور شیحان چوک کی طرف سے بند کر دیا گیا۔ شامی ٹی وی ’’الاخباریہ ‘‘ نے بتایا کہ قسد کے سنائپرز نے شیحان چوک کے قریب داخلی سلامتی کے ایک ناکے کو نشانہ بنایا جس سے داخلی سلامتی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ دوسری طرف قسد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شامی فوج نے حلب کے شیخ مقصود اور الاشرفیہ محلوں پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے ایک حملہ کیا۔ ان کی فورسز فائرنگ کے ذرائع کا جواب دے رہی ہیں۔ قسد کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ اس کے دو اہلکار حلب میں ایک چوکی پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے جسے انہوں نے وزارتِ دفاع سے وابستہ گروہوں کا حملہ قرار دیا۔ میڈیا سینٹر نے مزید کہا کہ وہ ان جھڑپوں کی پوری ذمہ داری شامی حکومت پر عائد کرتے ہیں۔ شامی وزارتِ دفاع نے قسد کی جانب سے جاری کردہ ان رپورٹوں کی تردید کی کہ فوج نے شیخ مقصود اور الاشرفیہ میں قسد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ وزارتِ دفاع میں میڈیا اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ قسد نے الاشرفیہ محلے کے گردونواح میں داخلی سلامتی اور فوج کے تعیناتی پوائنٹس پر اچانک حملہ کیا جس سے سکیورٹی فورسز اور فوج کے صفوں میں اہلکار زخمی ہوئے۔ فوج نے فائرنگ کے ذرائع پر جوابی کارروائی کی۔ "سانا" نے قسد کے حملے کے بعد لیرمون محلے کے گردونواح سے درجنوں خاندانوں کی نقل مکانی کا بھی بتایا ہے۔ شامی وزیرِ ایمرجنسی رائد الصالح نے کہا ہے کہ حلب میں قسد کے حملے کے نتیجے میں سول ڈیفنس کے دو اہلکار اپنی انسانی ہمدردی کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا سول ڈیفنس کی ٹیموں کے خلاف قسد کے حملے منظم اور مسلسل ہیں۔ سول ڈیفنس کو نشانہ بنانا ایک سنگین جرم اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ شہریوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو بڑے خطرے میں ڈالتا ہے۔ یاد رہے یہ جھڑپیں اس وقت ہوئی ہیں جب وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شامی حکومت نے 10 مارچ کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے قسد کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد میں لیت و لعل کر رہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت انہیں ریاستی اداروں میں ضم ہونا ہے۔ الشیبانی نے مزید کہا کہ ہم نے قسد کو لچک دکھانے کے لیے ایک تجویز پیش کی تھی اور ہمیں کل ان کا جواب موصول ہوا ہے جس کا وزارتِ دفاع اب مطالعہ کر رہی ہے۔ شامی فوج کے ساتھ انضمام میں قسد کی طرف سے کسی بھی تاخیر کا مشرقی علاقے کے استحکام پر منفی اثر پڑے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو