International

شام کے صوبے سویدا میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، 321 اموات

شام کے صوبے سویدا میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، 321 اموات

شام کے صوبے سویدا میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں۔ کئی روز سے جاری خونریزی میں 321 افراد ہلاک اور 570 سے زائد زخمی ہو گئے۔ انسانی حقوق نگراں ادارہ کے مطابق ہلاک افراد میں بچے، خواتین اور طبی عملہ شامل ہے تاہم الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ہلاکتوں کی مجموعی تعدادکی تصدیق نہیں کی، سویدا میں کشیدگی کے بعد اسرائیلی بمباری نے صورتحال مزید بگاڑ دی۔ سویدا میں ہلاک افراد میں سرکاری فورسز، دروز اور بدو جنگجو بھی شامل ہیں۔ شامی وزیر کا کہنا ہے کہ انسانی بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے اور سویدا سے سیکڑوں خاندانوں کا انخلا شروع کر دیا۔ جھڑپوں سے بےگھر ہونے والے خاندان پناہ کے لیے محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شام میں کشیدہ صورتحال کی مذمت کرتے ہیں تاہم شام میں اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں شام کی صورتحال آج رات تک معمول پر آجائے گی، کشیدگی میں ملوث تمام فریقین کو کہتے ہیں تشدد سے پرہیز کریں۔ گزشتہ روز انھوں نے اعلان کیا کہ جنوبی شام میں جھڑپوں میں شامل تمام فریقوں نے آج رات سے شروع ہونے والے تشدد کو روکنے کے لیے ’’مخصوص اقدامات‘‘ پر اتفاق کر لیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments