National

شاہجہان آباد ری ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایس آر ڈی سی) کا نام تبدیل کیا جائے گا

شاہجہان آباد ری ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایس آر ڈی سی) کا نام تبدیل کیا جائے گا

نئی دہلی،13 مارچ : دہلی کی بی جے پی حکومت نے پرانی دہلی کی ترقی اور تاریخی ورثے کے تحفظ کی کوششوں کو نئی جہت دینے کے لیے 'شاہجہان آباد ری ڈیولپمنٹ کارپوریشن' (ایس آر ڈی سی) کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فیصلہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدارت منعقدہ بورڈ کے 38 ویں اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کے دوران ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اس کی جامع تنظیمِ نو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بورڈ نے نام کی تبدیلی کے لیے تین متبادل ناموں کی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جن میں سے ترجیحی بنیادوں پر حتمی نام کا انتخاب حکومت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق، اس کا مقصد ادارے کو پرانی دہلی کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے مزید موثر بنانا ہے ۔جائزہ اجلاس کے دوران چاندنی چوک میں لال جین مندر سے فتح پوری مسجد تک ری ڈیولپمنٹ کے منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس ادارے کی جامع تنظیم نو کی جائے گی تاکہ پرانی دہلی میں ترقیاتی منصوبوں کو م¶ثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے ۔حکومت کے مطابق اس وقت پرانی دہلی کے علاقے میں 28 سڑکوں پر تقریباً 160 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی بہتری، عوامی مقامات کی خوبصورتی، صفائی کے نظام کو مضبوط بنانا، عوامی بیت الخلا کی بہتر دیکھ بھال اور بڑے پیمانے پر صفائی مہم شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کی تاروں کو مرحلہ وار زیرِ زمین منتقل کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد شہری سہولیات کو بہتر بناتے ہوئے علاقے کی تاریخی اور معماری شناخت کو محفوظ رکھنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ٹا¶ن ہال عمارت کو ایک اہم تاریخی یادگار کے طور پر ترقی دینے کا بھی اعلان کیا تاکہ اس تاریخی علاقے کی ثقافتی اور سیاحتی اہمیت میں اضافہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد شاہجہان آباد کو اس کی روایتی شناخت برقرار رکھتے ہوئے ایک متحرک تاریخی زون میں تبدیل کرنا ہے ۔ اجلاس کے دوران سابقہ حکومت کے دور میں ایس آر ڈی سی کے کام کاج پر سخت سوالات اٹھائے گئے ۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا 2018 میں شروع ہونے والا ایک منصوبہ جس کی تخمینہ لاگت 65 کروڑ روپے تھی، بڑھ کر 148 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دستیاب دستاویزات سے واضح بدعنوانی اور طریقہ کار کی خلاف ورزیوں کے شواہد ملتے ہیں، جن کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ وزیر شہری ترقی آشیش سود نے کہا کہ حکومت پرانی دہلی کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے جو وہاں کے تاریخی ورثے ، جغرافیہ اور آبادی کے ڈھانچے کو مدنظر رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد یہ ہے کہ تاریخی شہر کی ثقافتی اور تعمیراتی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے ایک متحرک 'ہیریٹیج زون' میں تبدیل کیا جائے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments