کرناٹک میں شادی سے صرف 1 دن قبل دلہن اور اس کے والدین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 50 سالہ شیونا (والد)، 45 سالہ ناگارتھنا (ماں) اور 21 سالہ بیٹی رکشیتھا شامل ہے، تینوں نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ میڈیا کے مطابق رکشیتھا کی شادی اگلے روز ہونا طے تھی تاہم خاندان گزشتہ چند دنوں سے شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا سامنا کر رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاؤں کا رہائشی الاس گوڑا رکشیتھا سے شادی کرنا چاہتا تھا، جب رکشیتھا کا رشتہ کسی اور شخص سے طے ہو گیا تو اس نے مبینہ طور پر دلہن کے بارے میں منفی باتیں پھیلانا شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ الاس گوڑا نے مبینہ طور پر رکشیتھا کی تصاویر اور پیغامات اس کے منگیتر کو بھیج کر شادی رکوانے کی بھی کوشش کی۔ میڈیا کے مطابق پولیس کو جائے وقوع سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں مبینہ طور پر الاس گوڑا کو رکشیتھا اور اس کے والدین کی موت کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق الاس سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام خودکشی کے نوٹ، ڈیجیٹل شواہد اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات