Entertainment

شاہد کپور کی بالی ووڈ میں مصنوعی مارکیٹنگ پر تنقید

شاہد کپور کی بالی ووڈ میں مصنوعی مارکیٹنگ پر تنقید

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اپنی آنے والی فلم ’او رومیو‘ کے ساتھ مداحوں کو محظوظ کرنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔ اداکار اس وقت فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اپنے یوٹیوب چینل پر ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اس بات پر گفتگو کی کہ بالی ووڈ میں اچھی فلمیں کافی تعداد میں کیوں نہیں بن رہیں اور کس طرح مصنوعی مارکیٹنگ سنیما کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ شاہد نے بتایا کہ ایک فنکار جو ناظرین سے پرخلوص اور سچے ردِعمل کا خواہش مند ہو، وہ دراصل مصنوعی مارکیٹنگ کے تصور سے ہم آہنگ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی بناوٹی پی آر سائیکل پر یقین نہیں رکھتے اور یہ بھی کہا کہ اگرچہ مارکیٹنگ سب کےلیے ضروری ہے، لیکن یہ سوچنا پڑتا ہے کہ اس کی کتنی حد درست ہے اور کتنی غلط۔ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ لوگ سمجھتے نہیں، مگر یہ زندگی کا ایک معجزہ ہے کہ ایک کمرے میں موجود لوگ آپ کےلیے تالیاں بجا رہے ہوں، سیٹیاں بجا رہے ہوں اور آپ کو تسلیم کر رہے ہوں، آپ کو اپنی حیثیت سے بلند مقام دے رہے ہوں۔ یہ ایک بہت خوبصورت بات ہے۔ اسی لیے فن خاص ہوتا ہے۔ لیکن جب اس پاکیزگی میں خلل پڑنے لگتا ہے اور اس میں کوئی بناوٹی چیز شامل ہو جاتی ہے تو پھر وہ احساس ویسا نہیں رہتا۔ اداکار نے ناظرین کی کم ہوتی توجہ کے دورانیے پر بھی بات کی، خاص طور پر طویل فارمیٹس دیکھنے کے حوالے سے، جو پہلے کے مقابلے میں کم ہو چکا ہے۔ وشال بھردواج کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی ’او رومیو‘ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جو حسین زیدی کی کتاب مافیا کوئینز آف ممبئی پر مبنی ہے۔ فلم میں شاہد کپور کے ساتھ ترپتی دمری، نانا پاٹیکر، اویناش تیواری، تمنا بھاٹیہ، دیشا پٹانی، فریدہ جلال اور وکرانت میسی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 13 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments