پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1000 چوکے مکمل ہوگئے۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے آج قومی ٹی ٹوئنٹی میں 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ شعیب ملک 1000 ٹی ٹوئنٹی چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے، یہ کارنامہ انجام دینے والے شعیب ملک مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی 482 اننگز میں 1000 چوکے مکمل کیے۔ شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 400 چھکے بھی مکمل کرلیے۔
Source: Social Media
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا