بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا کہنا ہے 25 سال بعد 2050 میں شاید کوئی شاہ رخ خان کو جانتا بھی نہیں ہوگا اور پوچھیں گے کون شاہ رخ خان؟ انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسٹارڈم (شہرت کی بلندی) کے حوالے سے اظہار خیال کے دوران کیا اور کہا کہ تاریخ عظیم ستاروں کو بھی گمنامی اور بے وقعتی کا حصہ بنا دیتی ہے۔ واضح رہے شاہ رخ خان کو دنیا کے معروف ترین اسٹارز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ انھیں یہ شہرت دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی رومانوی فلموں میں ان کے لازوال کرداروں کی وجہ سے ملی ہے۔ ایک میڈیا ادارے سے شہرت کی ناپائیداری پر گفتگو کرتے ہوئے 49 سالہ ویویک اوبرائے نے کہا کہ آنے والی نسلیں شاید شاہ رخ خان کے نام سے بھی واقف نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ آج آپ 1960 کی دہائی کی کسی فلم یا اس میں کام کرنے والے اداکار کے بارے میں پوچھیں تو کسی کو پتہ نہیں ہوگا، تاریخ کا حصہ بننا ناگزیر ہے، 2050 میں لوگ شاید یہ پوچھیں کہ کون شاہ رخ خان؟ یاد رہے کہ شاہ رخ اس ماہ 60 برس کے ہوگئے اور انھوں نے ممبئی میں اپنے پرستاروں کے ساتھ یہ اسپشل ایونٹ سلیبریٹ کیا، جبکہ اس سال ستمبر میں انھوں نے پہلی بار بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ فلم جوان میں اداکاری پر ملا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟