Entertainment

شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ وہ گوری خان سے میرے گھر کا ڈیزائن تیار کرنے کیلئے بات کریں: میکا سنگھ

شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ وہ گوری خان سے میرے گھر کا ڈیزائن تیار کرنے کیلئے بات کریں: میکا سنگھ

بالی ووڈ کے معروف گلوکار میکا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے سے پہلے دلچسپ انداز میں خبردار کیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میکا سنگھ نے بتایا کہ جب میں نے اپنے گھر کی اندرونی سجاوٹ (انٹیریئر ڈیزائننگ) کے لیے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سے رابطہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تو اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ تمہیں بہت لوٹیں گی۔ میکا سنگھ کے مطابق میں نے شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ وہ گوری خان سے میرے گھر کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے بات کریں، تاہم شاہ رخ نے پہلے ہی مجھے لاگت زیادہ آنے کے بارے میں خبردار کر دیا تھا۔ گلوکار نے بتایا کہ بعد ازاں میری ملاقات گوری خان سے ہوئی، جنہوں نے کام شروع کرنے سے قبل صرف ایک شرط رکھی کہ میں ان کے ڈیزائن کے انتخاب پر سوال نہیں اٹھاؤں گا، گوری خان نے تقریباً دو سال کی محنت کے بعد میرا گھر مکمل کیا۔ میکا سنگھ نے اپنی کامیابی کے سفر کے بارے میں بھی گفتگو کی اور بتایا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ زندگی میں اتنی زیادہ جائیدادوں کا مالک بن جاؤں گا، میری پہلی کمائی صرف 75 بھارتی روپے تھی، لیکن میں اس وقت بھی اس رقم پر خوش تھا۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں مختلف مذہبی تقریبات میں پرفارم کرتا رہا اور بعد ازاں میرے بڑے بھائی نے بھرپور رہنمائی کی، اسی دوران مجھے احساس ہوا کہ صلاحیت اور محنت انسان کو کامیابی اور خوشحالی تک پہنچا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ میکا سنگھ بالی ووڈ کے مقبول ترین پلے بیک گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے گائے ہوئے متعدد گانے شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments