Entertainment

شاہ رخ خان نے سیلفی لینے کی کوشش کرتے مداح کا فون چھین لیا، ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے سیلفی لینے کی کوشش کرتے مداح کا فون چھین لیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اسٹیج پر سیلفی لینے کی کوشش کرتے مداح کا فون چھین لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اسٹیج پر اپنے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح سے مسکراتے ہوئے فون لینے کے بعد سامنے کیمرہ مین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں اداکار نے مداح کو اس کا فون واپس کردیا پھر ایک اور مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اُنہوں نے اس سے بھی فون لے لیا اور اسے بھی کمرہ مین کی طرف دیکھنے کو کہا۔ ریاض میں منعقد ہونے والی ایوارڈز کی تقریب سے شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین بھارتی اداکار کا دفاع کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اُنہوں نے ایسا صرف پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے کیا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تکبر ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments