بھارتی موسیقار اور سنگر یویو ہنی سنگھ نے زندگی کے یادگار 7 گھنٹوں کا ذکر کیا ہے، جب شاہ رخ خان نے اُن کا ہاتھ تھامے رکھا۔ 42 سالہ یویو ہنی سنگھ نے تازہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے گہرے تعلق، بچپن کی یادوں اور کیرئیر پر کھل کر بات کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سنگر نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے لنگی ڈانس گانے کی کامیابی کے بعد دیوالی پارٹی دی اور 7 گھنٹے تک میرا ہاتھ تھامے رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنگ خان ہاتھ تھام کر میرا سب اسٹارز جیسے امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، مادھوری و دیگر سے تعارف کرواتے رہے، یہ میری زندگی کا انتہائی یادگار لمحہ ہے۔ یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان اور میرے درمیان سچ کہوں تو دہلی کنکشن ہی دوستی کی بنیاد تھا، کنگ خان نے مجھے ذاتی طور پر لنگی ڈانس گانا بنانے کےلیے کال کی تھی۔ موسیقار نے یہ بھی کہا کہ میری بچپن کی تمنا اور خواہش ہی شاہ رخ خان جیسا بننے کی تھی، اُس دن کہا میں تو اُسی شخص کے ساتھ کام کرچکا ہوں، جسے آئیڈیل کہتا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچپن میں اسکول میں بھنگڑا، کیرتن سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کا حصہ ہوتا تھا، اسی دوران میں نے ٹیچر سے کہا تھا میں شاہ رخ خان بننا چاہتا ہوں۔ یویو ہنی سنگھ نے اپنے نئے ورلڈ ٹور ’مائی اسٹوری‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ 14-2013ء میں شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر کا ٹور کرچکے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟