بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی مجموعی دولت سامنے آگئی، ہرون گلوبل رچ لسٹ میں اداکار کو ایک بار پھر شامل کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں شاہ رخ خان کی مجموعی دولت 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر یعنی 10 ہزار 800 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ہرون گلوبل رچ لسٹ میں اُن کی شمولیت کی وجہ یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ کے امیر ترین اداکار ہیں۔ یہ فہرست 5 مارچ کو جاری کی گئی ہے، جس میں دولت کا حساب 15 جنوری تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ اگرچہ شاہ رخ خان اس سال کی فہرست میں بھی شامل ہیں تاہم اُن کی مجموعی دولت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کمی سامنے آئی ہے۔ اس فہرست میں بھارت 308 ارب پتی افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ چین اور امریکا بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہرون گلوبل رچ لسٹ میں شامل دیگر عالمی شخصیات میں جےزی، ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ ، مائیکل جارڈن اور ٹائیگر ووڈز شامل ہیں۔ فہرست میں بھارتی فلم صنعت سے نامت ملہوترا بھی شامل ہیں جبکہ بھارت کے دیگر امراء میں مکیش امبانی، گوتم اڈانی بھی موجود ہیں۔ شاہ رخ خان جلد اپنی نئی فلم کنگ میں نظر آئیں گے، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی پہلی بار سنیما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں