Entertainment

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان 2‘ کا باضابطہ اعلان

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان 2‘ کا باضابطہ اعلان

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ایک بار پھر اسپائی یونیورس کے سجیلے سپر ایجنٹ پٹھان کے روپ میں واپس آ رہے ہیں۔ فلم کے سیکوئل کا اب باضابطہ طور پر اعلان ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان حال ہی میں شاہ رخ خان کے دبئی دورے کے دوران ایک پبلک ایونٹ میں اچانک سامنے آیا، جس نے مہینوں کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔ دبئی میں ایک رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ کے لانچ کے موقع پر شاہ رخ خان کے نام پر ایک ٹاور کا افتتاح کیا گیا۔ اسٹیج پر ڈیولپر نے کہا ”کوئی بلاک بسٹر فلم ہوتی ہے تو اس کا سیکوئل ضرور آتا ہے، میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نا؟ جیسے ’پٹھان‘، ’پٹھان 2‘ آ رہی ہے۔ “ اس بیان کا ویڈیو کلپ فین اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فینز میں جوش کی لہر دوڑ گئی، اعلان اس وقت سامنے آیا جب رنویر سنگھ کی نئی ایکشن فلم دھریندر نے باکس آفس پر شاندار شروعات کرتے ہوئے 200 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ کئی فینز نے اسے یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’ دھریندر ‘ کے طوفان کے بعد ہر اسپائی فلم سے توقعات آسمان کو چھو رہی ہیں، ایک اور فین نے قیاس آرائی کی کہ ”اگر ’الفا‘ کے پوسٹ کریڈٹ سین میں شاہ رخ نظر آئے تو سمجھ لینا پٹھان 2 پکی ہے!“

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments