Entertainment

شاہ رخ خان کا ’منت‘ میں کمرہ مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب

شاہ رخ خان کا ’منت‘ میں کمرہ مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ’منت‘ میں کمراہ مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ہیش ٹیگ ’آسک ایس آر کے‘ کے نام سے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اس دوران مداح نے سوال کیا کہ باندرہ رہائشگاہ منت میں ایک کمرہ مل سکتا ہے۔ مداح نے یہ سوال شاہ رخ خان کی 60 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا جو 2 نومبر کو ہے۔ کنگ خان جے جواب میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میرے پاس بھی ان دنوں منت میں کمرہ نہیں میں خود کو کرائے پر رہ رہا ہوں۔‘ واضح رہے کہ شاہ رخ خان رواں سال مارچ میں اہلیہ گوری اور بچوں آریان، سہانا اور ابراہم کے ساتھ منت چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ منت کی تزئین و آرائش جاری ہے جو چند سال چل سکتی ہے اس دوران شاہ رخ خان نے ایک لگژری اپارٹمنٹ کی چار منزلیں کرائے پر لے رکھی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments