نیویارک ٹائمز نے اپنی 2025 کی 67 افراد پر مبنی سب سے زیادہ اسٹائلش شخصیات کی فہرست جاری کر دی، جس میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا نام بھی شامل ہے۔ شاہ رخ خان بھارتی سنیما کے وہ اداکار ہیں جو 32 سال سے زائد عرصے سے فلمی دنیا میں سرگرم ہیں اور 100 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں، ان کی فنی مہارت اور شخصیت نے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی اسٹائلش شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ خان کی شمولیت اُن کے شاندار کیریئر اور عالمی سطح پر مقبولیت کا ایک اور اعزاز ہے۔ فہرست میں اے ایس اے پی راکی، سبرینا کارپنٹر، شوہی اوہتانی، الیگزنڈر اسکارسگارڈ، بیڈ بنی، تیموتھی شالامیٹ اور کارڈی بی جیسے مشہور نام شامل ہیں۔ ان کی پہچان صرف کپڑوں، لوازمات اور ہیئر اسٹائل تک محدود نہیں رہی بلکہ ان کے انداز، رویے، ثقافت میں اثر اور اسٹائل نے فیشن کی دنیا میں چھاپ چھوڑ دی۔ ان اسٹائلش شخصیات نے ریڈ کارپٹ، اسٹیج، کھیل کے میدان اور سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے ذریعے فیشن کی تعریف کو نئے انداز میں متعارف کروایا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود