Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

رات بھر واچ ٹاور پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دی، صبح وہیں سے گارڈ کی لاش برآمد! نیو ٹاو¿ن میں سنسنی

Admin
By Admin
Nov 13, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

رات بھر واچ ٹاور پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دی، صبح وہیں سے گارڈ کی لاش برآمد! نیو ٹاو¿ن میں سنسنی
رات بھر واچ ٹاور پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دی، صبح وہیں سے گارڈ کی لاش برآمد! نیو ٹاو¿ن میں سنسنی — November 13, 2026
رات بھر واچ ٹاور پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دی، صبح وہیں سے گارڈ کی لاش برآمد! نیو ٹاو¿ن میں سنسنی
جمعہ کی علی الصبح نیو ٹاو¿ن کے سینٹرل مال کے سامنے واقع واچ ٹاور سے وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ متوفی کی شناخت س±وَلگن دے کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ نیو ٹاو¿ن کولکاتا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (این کے ڈی اے) کے تحت سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے۔ جمعرات کی رات وہ واچ ٹاور پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
ابتدائی اندازے کے مطابق، جمعہ کی علی الصبح باتھ روم جانے کے دوران پانی کا پمپ چلانے کی کوشش میں وہ بجلی کے کرنٹ کی زد میں آ گئے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غیر محفوظ حالت میں پڑی بجلی کی تار پر پاو¿ں پڑنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔
صبح مقامی لوگوں نے ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کی لاش وہاں پڑی دیکھی۔ مقامی باشندوں کے مطابق، س±وَلگن جمعرات کی رات واچ ٹاور پر سیکیورٹی کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ جمعہ کی صبح باتھ روم میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ پمپ چلانے گئے تھے۔الزام ہے کہ پمپ کے قریب بجلی کے محکمے کی ایک کھلی تار پڑی ہوئی تھی۔ اسی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث ان کی موت ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رات بھر واچ ٹاور پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دی، صبح وہیں سے گارڈ کی لاش برآمد! نیو ٹاو¿ن میں سنسنی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn