ماجرہاٹ میں سیمنٹ سے لدی لاری کے پہیے تلے کچل کر چھٹی جماعت کے طالب علم کی موت
ماجرہاٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ سیمنٹ سے لدی ایک لاری کی ٹکر سے چھٹی جماعت کے ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق، 12 سالہ نابالغ طالب علم کا نام انمول جھا تھا۔ وہ ٹیوشن ختم کرنے کے بعد سائیکل سے گھر واپس جا رہا تھا۔ اسی دوران گڑگاچھا روڈ کے قریب لاری پیچھے سے آئی اور اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے وہ سڑک پر جا گرا اور اسی وقت لاری نے اسے اپنے پہیوں تلے کچل دیا۔
آس پاس موجود لوگ فوراً دوڑ کر پہنچے اور طالب علم کو اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، لاری چھ پہیوں والی تھی۔ دوپہر کے وقت مصروف سڑک پر اتنی بڑی لاری کیوں چل رہی تھی، اس پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی باشندوں نے جائے حادثہ پر احتجاج شروع کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے لاری کے اگلے شیشے میں توڑ پھوڑ کی۔ شیشے کے ٹکڑے پوری سڑک پر بکھر گئے۔
بعد میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ موقع پر پہنچنے کے بعد تاراطلہ تھانے کی پولیس نے سب سے پہلے سڑک سے شیشے کے ٹکڑوں کو صاف کرنے کا انتظام کیا۔
حادثہ کس طرح پیش آیا، اس بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس نے تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ماجرہاٹ میں سیمنٹ سے لدی لاری کے پہیے تلے کچل کر چھٹی جماعت کے طالب علم کی موت...
Source: Admin