امریکی صدر ٹرمپ کے طبی معائنے سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ ہوا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے معالج کے مطابق وہ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں، ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پُشت پر معمولی نیل دیکھے گئے ہیں، ایسے نیل کے نشان بار بار ہاتھ ملانے اور اسپرین کے استعمال سے جلد کے ٹشوز میں جلن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی دوا اسپرین صدر ٹرمپ کی معمول کی دواؤں میں شامل ہے۔
Source: Social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس