National

صدر ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر

صدر ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر

فلوریڈا : امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کردیا ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پام بیچ فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے یو اے ای سمیت مختلف ممالک کا دورہ کیا، میرے ان دوروں سے امریکا میں سرمایہ کاری آئی۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایک کروڑ افراد کی جانیں بچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا کہ امریکا میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری آئے گی، ایک سال پہلے تک امریکی معیشت بےجان تھی اب اس میں جان آگئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران کوئی تارک وطن غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل نہیں ہوا، ہم نے غیرقانونی تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا ہے، ڈاکو، قاتل اور مینٹل اسپتال سے آئے لوگ امریکا میں داخل ہورہے تھے۔ وینزویلا کے صدر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو نے امریکا کے خلاف جرائم کیے سب سے پہلے امریکا ویژن کے تحت تمام کارروائیاں کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments