National

صدر دروپدی مرمو نے جسٹس سوریہ کانت کو دلائی خلف، بھارت کے 53ویں چیف  بنے

صدر دروپدی مرمو نے جسٹس سوریہ کانت کو دلائی خلف، بھارت کے 53ویں چیف بنے

نئی دہلی: جسٹس سوریہ کانت نے پیر کو بھارت کے نئے چیف جسٹس آف انڈی کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔ وہ ملک کے 53ویں چیف جسٹس ہیں اور انہوں نے جسٹس بی آر گوی کی جگہ لی جن کی مدت کار اتوار کی شام ختم ہوئی۔ جسٹس سوریہ کانت آئندہ تقریباً 15 ماہ تک اس اہم عدالتی عہدے پر فائز رہیں گے اور 9 فروری 2027 کو 65 برس کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔جسٹس سوریہ کانت کا شمار سپریم کورٹ کے ان ججوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی تاریخی اور دور رس اثرات رکھنے والے فیصلوں کا حصہ بن کر عدلیہ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے اہم فیصلوں میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق فیصلہ، بہار میں ووٹر لسٹ کے گہرے نظرثانی کا معاملہ اور اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کی مبینہ جاسوسی کی تحقیقات شامل ہیں۔ انہیں 30 اکتوبر کو باقاعدہ طور پر اگلے چیف جسٹس کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں وکالت اور متعدد اہم فیصلے لکھنے کے بعد وہ 5 اکتوبر 2018 کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے اور بعد میں سپریم کورٹ میں شامل ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments