واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اب تک 7 کروڑ 50 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب تک7 کروڑ 50 لاکھ (75 ملین) سے زائد ووٹرز نے قبل از وقت ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف فلوریڈا میں قائم کیے گئے الیکشن لیب کے ڈیٹا کے مطابق 4 کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے پولنگ اسٹیشنز پر جا کر اپنا ووٹ دیا جب کہ 3 کروڑ 40 لاکھ لوگوں نے پوسٹل بیلٹ یاای میل ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ امریکا میں قبل از وقت ووٹنگ کا نظام امریکی انتخابات میں ووٹرز کو الیکشن کے دن سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوتی ہے مگر ہر ریاست میں قبل ازوقت ووٹ دینے کا طریقہ کار وہاں کی مقامی حکومت طے کرتی ہے اور یہ طریقہ کار دوسری ریاست سے مختلف بھی ہوسکتا ہے۔ امریکا کی کچھ ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹ دینے کے لیے ووٹرکو الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن جانا ہوتا ہے جہاں ووٹر کو بیلٹ پیپر دیا جاتا ہے جس کے بعد ووٹرز اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیتا ہے۔ امریکا کی کچھ دیگر ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کے لیے ووٹرز ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، ووٹرز کو اپنی رجسٹر ای میل پر بیلٹ پیپر موصول ہوتا ہے جس پر وہ کسی بھی امیدوار کے نام پر نشان لگا کر واپس اسی ای میل کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیج دیتا ہے۔ واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے ہیں جس میں اصل مقابلہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے درمیان ہونا ہے۔
Source: Social Media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز