Entertainment

سب کچھ پلاسٹک جیسا لگتا ہے، پرکاش راج کی بالی وڈ پر کڑی تنقید

سب کچھ پلاسٹک جیسا لگتا ہے، پرکاش راج کی بالی وڈ پر کڑی تنقید

ممبئی : اداکار پرکاش راج نے ہندی فلم انڈسٹری بالی وڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس میں موجود ہر چیز کو مصنوعی قرار دے دیا۔ پرکاش راج سنگھم، دبنگ 2 اور وانٹڈ جیسی کئی بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں، تاہم نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا خیال ہے کہ مین اسٹریم ہندی سینما اپنی جڑیں کھو چکا ہے اور تیزی سے مصنوعی اور صرف پیسے کے پیچھے بھاگنے والا بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک تقریب کے دوران کیا۔ پرکاش راج نے کہا کہ موجودہ تناظر میں مجھے لگتا ہے کہ ملیالم اور تامل سینما بہت مضبوط فلمیں بنا رہے ہیں، لیکن دوسری طرف بالی وڈ اپنی جڑیں کھو چکا ہے، وہاں سب کچھ خوبصورت اور شاندار نظر آتا ہے لیکن بالکل پلاسٹک کی طرح ہے جیسا کہ آپ کسی میوزیم میں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساؤتھ انڈین سینما کے پاس اب بھی سنانے کیلیے بہت سی کہانیاں موجود ہیں، تامل کے نئے نوجوان ہدایت کار دلت مسائل پر بات کر رہے ہیں جو ایک بہت بڑی امید جگاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹی پلیکس کلچر آنے کے بعد بالی وڈ نے صرف ملٹی پلیکس کیلیے فلمیں بنانا شروع کر دیں، وہ پیج تھری کلچر میں گم ہوگئے اور اس چکر میں راجستھان اور بہار کے دیہی علاقوں سے ان کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ پرکاش راج کا مزید کہنا تھا کہ آج سب کچھ صرف پیسے اور ظاہری نمائش کے گرد گھومتا ہے جیسے کہ ریلز، پیج تھری کوریج اور اپنی حد سے زیادہ تشہیر، مجھے لگتا ہے اس عمل میں فلم انڈسٹری کا ناظرین کے ساتھ تعلق ختم ہوگیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments