ریاض(21 جولائی 2026): سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی سمندری ناکہ بندی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت اور بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سعودی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری ناکہ بندی اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔ اتحادی افواج کے سربراہ اور ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ باب المندب کی اہم بحری شاہراہ میں تجارتی اور بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اور غیر معمولی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے حوثیوں کے اس دعوے کو سراسر گمراہ کن قرار دیا جس میں یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی بندش کی بات کی گئی تھی۔ دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ نے حوثی تنظیم کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہرایا ہے کہ مملکتِ سعودی عرب یمن کی قانونی اور تسلیم شدہ حکومت اور یمنی عوام کی حمایت بلا تعطل جاری رکھے گی اور خطے کی بحری سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments